ابن زید کی وفات پر اسرائیلی صدرکا تعزیت کے لیے ابو ظبی کا دورہ

مقبوضہ بیت المقدس،مئی۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کے لیے کل اتوار کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی پہنچے۔ہرزوگ متحدہ عرب امارات کے نئے صدر محمد بن زاید اور اماراتی عوام سے تعزیت کریں گے۔اپنے مختصر دورے کے دوران جو صرف چند گھنٹوں تک جاری رہا ہرزوگ متحدہ عرب امارات کے نئے صدر الشیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔متحدہ عرب امارات کے صدر اشیخ خلیفہ بن زاید جنہوں نے 2004 سے ملک کی قیادت سنھبالی تھی گذشتہ جمعہ کو 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔سال 2020 میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

Related Articles