نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کرونا وائرس کا شکار

ویلنگٹن ،مئی۔نیوزی لینڈ کی حکومت نے آج ہفتے کے روز اعلان میں بتایا ہے کہ خاتون وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کرونا وائرس سے متاثر ہو گئی ہیں۔حکومت نے ایک اخبار بیان میں واضح کیا کہ جیسنڈا پر وائرس کی معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ وہ سات روز تک گھر میں قرنطینہ میں رہیں گی۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے اپنے منگیتر کلارک گیفورڈ کے کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد گذشتہ اتوار کو خود کو گوشہ تنہائی میں کر لیا تھا۔گذشتہ ہفتے نیوزی لینڈ میں کرونا وائرس کے 50 ہزار سے زیادہ تصدیق شدہ کیس سامنے آئے۔ سال 2020ء میں کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد سے اب تک ملک میں کووڈ 19 سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 892 پر موقوف ہے۔

 

Related Articles