سنی لیون کے ہریتھک اور کرینہ سے دلچسپ سوال کی ویڈیو وائرل

ممبئی،مئی۔معروف اداکارہ سنی لیون کے بالی ووڈ اسٹارز ہریتھک روشن اور کرینہ کپور سے دلچسپ سوال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سنی لیون نے ٹَنگ ٹوئسٹر(مشکل ترین جملے کی ادائیگی کا چیلنج) کی ویڈیو ریکارڈ کی جس میں انہیں ’چندو کے چاچا نے چندو کی چاچی کو چاندی رات میں چاندی کے چمچے سے چٹنی چٹائی‘ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ یہ ٹنگ ٹوئسٹر بھارتی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ سے مشہور ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ فلم میں کرینہ کپور اور ہریتھک روشن نے اپنے جلوے بکھیرے تھے اسی سبب سنی لیون نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دونوں اسٹارز سے سوال کیا کہ کیا انہوں ںے مشکل ترین جملہ ٹھیک سے ادا کیا ہے؟۔سنی لیون کے ٹنگ ٹوئسٹر کی ویڈیو دیکھ کر ان کے مداحوں نے کامنٹ سیکشن میں قہقہوں کی انبار لگا دیے۔ خیال رہے کہ اداکارہ ان دنوں اپنی نئی فلم ’اوہ مائی گھوسٹ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Related Articles