تھائی لینڈ کے وفد سےپٹیل کی رسمی ملاقات

گاندھی نگر، اپریل ۔ہندوستان میں تھائی لینڈ کی سفیر محترمہ پترات ہونگٹونگ کی قیادت میں ایک وفد نے بدھ کو گاندھی نگر میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کے ساتھ ایک رسمی ملاقات کی۔محترمہ پترات ہونگٹونگ نے اس تناظر میں مسٹر پٹیل کو بتایا کہ تھائی لینڈ میں بھی آیوش نظام اور آیوروید کے علاج کے لیے ایک اسپتال ہے۔ اس میٹنگ میں انہوں نے عالمی ادارہ صحت اور وزارت آیوش کی طرف سے جام نگر، گجرات میں قائم کیے جانے والے گلوبل سینٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن (جی سی ٹی ایم) میں شرکت اور آیوش ۔ آیوروید نظام کے تبادلے کے لیے تھائی لینڈ کی دلچسپی کا اظہار کیا۔ یہی نہیں بلکہ تھائی لینڈ میں آیورویدک مصنوعات کی کمپنیاں بھی کام کر رہی ہیں، اس لیے تھائی لینڈ بھی گجرات میں اس عالمی معیار کے مرکز سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے بے چین ہے۔ انہوں نے اس میٹنگ میں گجرات کے ساتھ شراکت داری کے امکانات پر مشاورت کی، خاص طور پر فارماسیوٹیکل، قابل تجدید توانائی، سیاحت اور ای وہیکل جیسے شعبوں میں۔گجرات-تھائی لینڈ کے درمیان سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے پر بات چیت کے دوران تھائی لینڈ کو ایک بڑا سیاحتی مقام قرار دیتے ہوئے مسٹر پٹیل نے کہا کہ گجرات بھی ایک ایسی ریاست ہے جہاں کئی سیاحتی مقامات ہیں جن میں عالمی سیاحتی مرکز جیسے اسٹیچوآف یونٹی بھی شامل ہے۔ گجرات میں موجود نیشنل فرانزک سائنس یونیورسٹی، انرجی یونیورسٹی اور جی سی ٹی ایم جیسے جدید ترین اداروں میں تھائی لینڈ کے نوجوان طلباء بھی ایکسچینج پروگرام کے تحت تعلیم اور تحقیق کے لیے آ سکتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گجرات اپنے بہترین انفراسٹرکچر اور کنیکٹیویٹی جیسے ماحولیاتی نظام کی وجہ سے دنیا کے سرمایہ کاروں کے لیے پسندیدہ مقام بن گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تھائی لینڈ کی مختلف کمپنیاں اور صنعتیں اس ماحولیاتی نظام سے فائدہ اٹھا کر گجرات میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔

Related Articles