وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پی ایم آواس یوجنا کے مستفید کو ایک خط تحریر کیا

انہوں نے کہاکہ ایک پکا مکان ایک بہتر مستقبل کی بنیاد ہے

نئی دہلی، اپریل۔مکان ،محض اینٹوں اور سیمنٹ سے بنایا ہوا ایک ڈھانچہ نہیں ہے، بلکہ ہمارے جذبات، احساسات اور امنگیں اس سے منسلک ہیں۔ ایک مکان کی دیواریں نہ صرف ہمیں تحفظ فراہم کرتی ہیں بلکہ ہمارے اندر ایک بہتر کل کا اعتمادبھی پیدا کرتی ہیں۔ اس بات کا اظہار وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ایک پکا مکان حاصل کرنے پر مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے سدھیر کمار کو مبارک باد دیتے ہوئے تحریر کئے گئے ایک خط میں کیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی خود کی چھت اور مکان حاصل ہونے کی خوشی کی کوئی قیمت نہیں ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے سدھیر کو تحریر کئے گئے خط میں مزید کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے ذریعہ اپنے مکان کا خواب سچ بن گیا ہے۔ اس کامیابی کے بعد اطمینان کاآپ کا جذبہ اس خط میں آپ کے الفاظ کے ذریعہ آسانی سے محسوس کیا جاسکتا ہے۔ یہ مکان آپ کے کنبے کی باوقار زندگی اور آپکے بچوں کے لئے ایک بہتر مستقبل کے لئے ایک نئی بنیاد کی طرح ہے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کروڑوں مستفدین نے پی ایم آواس یوجنا کے تحت اب تک اپنے پکے مکان حاصل کرلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ضرورت مند کنبے کو مکان فراہم کرنے کے مقصد کے تئیں پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مختلف سرکاری فلاحی اسکیموں کے ذریعہ ہم وطنوں کی زندگیوں میں بہتر تبدیلیاں لانے کی سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔ سدھیر کو لکھے گے خط میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ان کے جیسے مستفدین کی زندگیوں میں ا ن یادگاری لمحات نے ملک کی خدمت کرنے میں انتھک اور بغیر رکے کام کرنے کے لئے انہیں تحریک اور توانائی دی ہے۔ حقیقت میں سدھیر نے پی ایم آواس یوجنا کے تحت حال ہی میں اپناخود کا ایک پکا مکان حاصل کرلیا ہے اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کرنے کے لئے انہیں ایک خط تحریرکیا ہے۔ وزیراعظم کو اپنے خط میں سدھیر نے بے گھر غریب کنبوں کے لئے پی ایم اواس یوجنا کو ایک نعمت بتایا ہے۔ سدھیر نے لکھا ہے کہ وہ ایک کرایے کے مکان میں رہ رہا تھا او ر چھ سات مرتبہ مکان تبدیل کرچکا تھا۔ اس نے بار بار مکان بدلنے کی اپنی تکلیف کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

Related Articles