آیوش وزارت نے ڈبلیو ایچ اوگلوبل سنٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن کے قیام کے لیے دستخط کیے

نئی دہلی، مارچ۔ ہندوستان نے گجرات کے جام نگر میں ڈبلیو ایچ او گلوبل سینٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن کے قیام کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ آیوش وزارت نے ہفتہ کے روزیہاں بتایا کہ یہ دستخط گجرات کے آیوروید ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آر اے) میں کئے گئے ۔وزارت نے بتایا کہ یہ سینٹر گجرات کے جام نگر میں قائم کیا جائے گا اوراس کے لئے حکومت تقریباً 25 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرے گی۔ اس سینٹرکا مقصد جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ دنیا بھر کے روایتی ادویات کے طریقوں کو جوڑنا اور پوری دنیا میں صحت کو بہتر بنانا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 21 اپریل کو سینٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔متعلقہ ابتدائی معاہدے پر 25 مارچ کو جنیوا میں وزارت آیوش کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا ،ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریئس نے دستخط کیے تھے۔ گزشتہ ماہ مرکزی کابینہ نے سینٹر کے قیام کو منظوری دی تھی۔ وزیر اعظم نے اس تاریخی تقریب کے لیے ایک پیغام میں کہا’’ روایتی ادویات کے لیے عالمی مرکز کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کے بارے میں سن کر خوشی ہوئی ہے۔ مختلف اقدامات کے ذریعے ہماری حکومت روک تھام سے متعلق او طبی دیکھ بھال کو سستی اور سب کے لیے قابل رسائی بنانے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے ۔ جام نگر میں گلوبل سنٹر دنیا کو صحت سے متعلق بہترین خدمات دستیاب فراہم کرانے میں مدد کرے گا۔حکومت کی پہل کی اہمیت پر ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر گیبریئس نے کہا کہ جدید سائنس اورپائیداری کے اصولوں روایتی ادویات کا اسعمال ہوگا ۔ 21ویں صدی میں صحت کے لیے ایک انقلابی تبدیلی ثابت ہو گا۔صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ نے کہا ہے کہ یہ مرکز صحت کی دیکھ بھال کی سمت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

Related Articles