اجے دیوگن نے فلم’رن وے 34‘ میں امیتابھ بچن کو کاسٹ کرنے کے بارے میں کیا کہا؟

ممبئی،مارچ۔بالی وود کے معروف اداکار اجے دیوگن نے اپنے ایک انٹرویو میں فلم ’رن وے 34‘ کو بناتے وقت سامنے آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی ہے۔اجے دیوگن نے حالیہ انٹرویو میں فلم’رن وے 34‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’ انہوں نے اس فلم کی کہانی سے متاثر ہوکر اسے بنانے کے لیے رضامندی ظاہر کی‘۔اْنہوں نے بتایا کہ’میں نے خود اس فلم میں اداکاری کرنے کا فیصلہ بعد میں کیا تھا۔اس فلم کے ٹریلر کے لانچ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’اس فلم میں نارائن ویدانت کے کردار کے لیے ان کے ذہن میں اداکار امیتابھ بچن کے علاوہ کوئی اور نام نہیں آرہا تھا‘۔اْنہوں نے میڈیا کو مزید بتایا کہ ’اس فلم میں نارائن ویدانت کے کردار کے لیے اگر امیتابھ بچن راضی نہ ہوتے تو اْنہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ کسی اور اداکار کو کاسٹ کر پاتے یا نہیں‘۔اْنہوں نے کہا کہ’ اگر ایسا ہوتا تو شاید وہ یہ فلم بناتے ہی نہیں‘۔اجے دیوگن نے مزید کہا کہ’لیکن یہ پہلا موقع ہے جب اْنہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ کسی مکمل فلم کے لیے بطور ہدایتکار کام کیا‘۔اْنہوں نے بگ بی کے بارے میں مزید کہا کہ’وہ اْنہیں بچپن سے جانتے ہیں، وہ اکثر ان کے سیٹ پر جاتے تھیاور بعد میں اْنہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ تقریباً 6 فلموں میں کام کیا‘۔اْنہوں نے کہا کہ’ان کے بارے میں کچھ بھی کہنا بے جا ہوگا کیونکہ اْنہوں نے کوئی اور اتنا محنتی، پیشہ ور اداکار نہیں دیکھا‘۔اجے نے مزید کہا کہ’امیتابھ بچن جس توانائی اور لگن کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ حیرت انگیز ہے‘۔ اْنہوں نے کہا کہ ’یہاں تک کہ انہیں کسی بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ ایک بار جب وہ سیٹ پر آجاتے ہیں تو وہ باقی سب کچھ بھول جاتے ہیں‘۔آخر میں اجے دیوگن نے کہا کہ’جب بھی وہ مسٹر بچن کو دیکھتے ہیں تواْنہیں مزید بہتر کام کرنے کی ترغیب ملتی ہے‘۔

Related Articles