سلمان خان آئیفا ایوارڈز کی میزبانی کریں گے؟

ممبئی،مارچ۔رواں سال ابوظہبی میں ہونے والے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی اینڈ ایوارڈز (IIFA) کی شاندار اور دلکش تقریب کے میزبان کا نام سامنے آگیا ہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اس بار بالی ووڈ اسٹار سلمان خان انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی اینڈ ایوارڈز (IIFA) کی شاندار اور دلکش تقریب کے میزبان ہوں گے۔اس سال سلمان خان پہلی بار 20 اور 21 مئی کو یاس آئی لینڈ، ابوظہبی میں آئیفاایوارڈز کے 22 ویں ایڈیشن کی میزبانی کریں گے۔رپورٹ کے مطابق، تقریب کی میزبانی اداکار سلمان خان اور رتیش دیش مکھ کریں گے۔اس کے علاوہ کئی نامور ستارے جن میں ورون دھون، نورا فتیحی اور دیگر شامل ہیں، اپنی شاندار پرفارمنسز سے بین الاقوامی ناظرین کو محظوظ کریں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کا ابوظہبی سے طویل عرصے سے تعلق ہے کیونکہ اْنہوں نے کئی پروجیکٹس کی وہاں پر شوٹنگ کی ہے۔سلمان خان نے متحدہ عرب امارات سے جوڑی اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ’ہم نے یہاں کافی فلموں کی شوٹنگ کی ہے، جن میں فلم ’بھارت‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘، ’ریس 3‘، اور ’دبنگ 3‘ شامل ہیں‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ’ان کا یہاں تمام فلموں کے لیے تجربہ بہت اچھا اور یادگار رہا ہے‘۔سلمان خان سے جب یہ پوچھا گیا کہ ’کیا وہ اس سال آئیفا میں پرفارم کریں گے یا وہ کس کی پرفارمنس کا انتظار کر رہے ہیں؟‘اس سوال پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ’اس سال کچھ واقعی شاندار پرفارمنسز ہیں، ان تمام پرفارمنسز کو دیکھنا اور بھی پرجوش ہو گا کیونکہ یہ ایک میگا ایونٹ ہونے جا رہا ہے جہاں پوری انڈسٹری ایک طویل عرصے کے بعد دوبارہ متحد ہوگی‘۔

 

 

Related Articles