یوگی نے ریاست پلس پولیو مہم کا گورکھپور سے آغاز کیا

گورکھپور:مارچ۔اترپردیش کے کاگذار وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوارکو اپنے اسمبلی حلقے گورکھپور سے ریاست گیر پلس پولیو مہم کا آغاز کیا۔یوگی نے کہا کہ ریاست میں ایک ہفتے پر مبنی پلس پولیو مہم کا آغاز مبارک سرزمین گورکھپور سے ہورہی ہے۔انہوں نے کہایہ مہم اس بیماری کے خاتمے کے لیے شروع کی جا رہی ہے جو کہ عارضی معذوری کا باعث بھی بنتی ہے۔ گزشتہ 12 سالوں کے دوران پاکستان اور افغانستان میں پولیو کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جب تک پوری دنیا سے اس بیماری کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، موجودہ اور آنے والی نسلوں کو اس بیماری سے بچانے کے لئے ہمیں بامعنی کوششیں کرنی ہوں گی۔پانچ سال کے عمر تک کے تقریبا 3.40کروڑ بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی جائے گی۔بچوں کو دو بوند زندگی کی دینے کے لئے 1.10لاکھ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ریاستی امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر اجے گھئی نے بتایا کہ مہم کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیر سے ڈور ٹو ڈور مہم شروع ہو گی اور ٹیمیں گھر گھر پہنچ کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ افسران نے کہا کہ بچوں کو پلس پولیو کے قطرے پلانے کے لئے والدین سے اپیل کی گئی ہے۔تمام اضلاع کو ہدایت دی گئی ہے کہ مہم کو بہتر انداز میں چلایا جائے اور کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔تمام تیاریاں پہلے ہی مکمل کرلی جانی چاہئے۔ٹیموں کے گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کے ذریعہ بچوں کی تعداد کی کڑی نگرانی کی جانے چاہئے۔

Related Articles