معروف اداکار نے بھاری رقم کے عوض شہزادی میگھن مارکل پر انتہائی گھٹیا الزام عائد کرنے کی آفر مسترد کردی

نیویارک،؍مارچ۔ برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے اپنی ساتھی اداکارہ سائمن ریکس کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے خطیر رقم کے عوض میگھن مارکل پر ایک انتہائی گھٹیا الزام عائد کرنے کی آفر مسترد کر دی تھی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سائمن ریکس اور میگھن مارکل نے 2005ء میں ’کٹس‘ کی ایک قسط میں اکٹھے کام کیا تھا۔ سائمن ریکس نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا تھا کہ انہیں 70ہزار ڈالر کی آفر کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ وہ اس رقم کے عوض میگھن مارکل پر الزام عائد کریں کہ وہ ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر چکے ہیں۔ تاہم سائمن نے بتایا کہ انہوں نے یہ آفر مسترد کر دی تھی۔ سائمن ریکس نے بتایا کہ میگھن مارکل کی شہزادہ ہیری کے ساتھ شادی کے بعد ایک برطانوی میگزین نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ اگر میں میگھن مارکل کے ساتھ ایک رات گزارنے کا اعتراف کر لوں تو وہ مجھے 70ہزار ڈالر دیں گے۔ انہوں نے اس کے علاوہ بھی مجھے کئی طرح کی آفرز کیں مگر میں نے ان کی ہر آفر مسترد کر دی تھی کیونکہ یہ بات درست ہی نہ تھی جو وہ مجھ سے کہلوانا چاہ رہے تھے۔ سائمن ریکس کا کہنا تھا کہ ’’میں نے میگھن مارکل کے ساتھ کبھی جنسی تعلق قائم نہیں کیا۔ البتہ دوست کی حیثیت سے میں اور میگھن کئی بار اکٹھے ڈنر کے لیے گئے۔ جب مجھے یہ پیشکش کی گئی تھی، اس وقت مجھے رقم کی اشد ضرورت تھی، میرے مالی حالات بہت خراب تھے۔ اس کے باوجود میں نے میگھن پر گھٹیا الزام لگانے سے انکار کر دیا تھا۔‘‘

Related Articles