مراکش سے قابض اسرائیل کے لیے پہلی براہ راست پرواز

رباط،مارچ۔افریقی عرب ملک مراکش کے اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ملکوں کیدرمیان پہلی براہ راست پرواز کل اتوار کو کاسا بلانکا سے اسرائیل کے لیے روانہ ہوئی۔دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات استوار کرنے کے 15 ماہ بعد دونوں ملکوں میں یہ پہلی براہ راست پرواز ہے۔کاسا بلانکا کے محمد ششم ہوائی اڈے کے ایک ذریعے نے بتایا کہ طیارے نے اتوار کو مقامی وقت کے مطابق نو بجے اڑان بھری۔ ایک بیان میں مراکش ایئر لائن نے کہا کہ طیارے میں مراکش کے تاجروں اور ثقافت کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا ایک وفد اسرائیل گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایئر لائن پر ہفتے میں اسرائیل کے لیے چار پروازیں چلائے گی۔”اسرائیلی رابطہ” کے دفتر نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں اطمینان کا اظہار کیا کیونکہ اس نئی لائن کا مطلب ہے زیادہ سیاح اور زیادہ سے زیادہ میل جول کے لیے نئے تعلقات کو فروغ دینا ہے۔مراکش نے 2020 کے آخر میں ایک سہ فریقی معاہدے کیتحت قابض ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بدلے میں امریکا نے مغربی صحارا پر مراکش کی خود مختاری رسلیم کی تھی۔ یہ علاقہ الجزائر کے پولیسارو فرنٹ اور مراکش کے درمیان متنازع سمجھا جاتا ہے۔اس سے پہلیمراکش میں یورپی ممالک کے راستے اسرائیلی سیاح آتے رہے ہیں مگر اب دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہونے سے دو طرفہ آمد ورفت شروع ہوجا ئے گی۔

 

Related Articles