روسی ایتھلیٹ کیخلاف جنگ کی حمایت پر تحقیقات کا آغاز

انٹرنیشنل جمناسٹک فیڈریشن،مارچ۔ انٹرنیشنل جمناسٹک فیڈریشن نے روسی ایتھلیٹ کے خلاف جنگ کی حامی علامت پہننے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ روسی جمناسٹک کھلاڑی ایوان کولیاک ہفتے کے روز قطر میں پوڈیم پر یوکرینی حریف کے ساتھ کھڑے تھے۔ ایوان کولیک نے لفظ ’زیڈ‘ کے نشان والا اسٹیکر ٹیپ کے ذریعے اپنے سینے پر چپکا رکھا تھا۔ انٹرنیشنل جمناسٹک فیڈریشن کے مطابقاس نے دوحہ میں اپریٹس ورلڈ کپ میں کلیاک کے ‘‘حیران کن رویے’’ کے لیے ان کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Related Articles