نتیش نے مقننہ کے استقبالیہ ہال کا افتتاح کیا

پٹنہ، مارچ ۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج مقننہ کے نئے تعمیر شدہ استقبالیہ ہال کا افتتاح کیا۔ سموار کو یہاں استقبالیہ ہال کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر کمار نے کہاکہ "آج اس استقبالیہ ہال کا افتتاح ہوا ہے اور ہم بھی اسے دیکھنے آئے ہیں۔ ہر کوئی یہاں آکر بیٹھ کر یہاں کی سہولیات کا فائدہ اٹھائے گا۔ اس موقع پربہار اسمبلی کے اسپیکر وجے کمار سنہا، قانون ساز کونسل کے ایگزیکٹیو چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ، تعلیم و پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری، محکمہ تعمیرات کے سکریٹری کمار روی اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

Related Articles