کمل ناتھ نے شیوراج کو خط لکھ کر اسمبلی کے بجٹ اجلاس کو بڑھانے کی درخواست کی

بھوپال، مارچ ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو ایک خط لکھ کر ان سے اسمبلی کے بجٹ اجلاس کو 31 مارچ تک بڑھانے کی درخواست کی ہے۔مسٹر کمل ناتھ نے مسٹر چوہان کو لکھے اپنے خط میں کہا کہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سے 25 مارچ 2022 تک بلایا گیا ہے۔ اس میں ایوان کی صرف 13 میٹنگیں ہوں گی۔ ایوان کی میٹنگ میں پہلے دن 7 مارچ کو گورنر کے خطاب کے بعد، اگلے دن 8 مارچ کو، آنجہانی سابق ممبران پارلیمنٹ / ممبران اسمبلی اور بھارت رتن کی فہرست لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد اور9مارچ کو بجٹ پیش ہونے کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے کا امکان ہے۔خط میں سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بقیہ 10 دنوں میں بجٹ اجلاس کی ساری کارروائی کرنی ہے۔ ان میٹنگوں میں گورنر کے خطاب پر بحث، عام بجٹ پر بحث، محکموں کی گرانٹ کے مطالبات پر بحث، حکومت کی طرف سے لائے جانے والے اہم بلوں پر بحث اور اہم غیر سرکاری قرارداد، توجہ وقفہ صفر وغیرہ عوامی اہمیت کے موضوعات پر بحث ہونی ہے، جو کہ اتنی کم میٹنگوں میں مکمل ہوپانا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگوں کی زندگی سے جڑے کئی اہم ، سلگتے ہوئے مسائل، ایوان میں بحث و مباحثہ ضروری ہے۔ آج ریاست کے کسانوں کو فصل بیمہ کی امدادی رقم کی تقسیم نہ ہونے، نوجوانوں کی بے روزگاری، روزانہ ریاست میں گایوں کی موت، بگڑتا ہوا امن و امان اور خواتین و بچوں کے خلاف جرائم، ملازمین کی پرانی پنشن کی بحالی اور اس سے متعلق دیگر امور ، مہنگائی، غیرقانونی کان کنی، کورونا کے دور میں مکھیہ منتری وواہ یوجنا سے جڑے موضوعات، ، مڈ ڈے میل، اسکول ڈریس نیوٹریشن ڈائٹ میں بدعنوانی، پسماندہ طبقے کی طالبات کو وظائف کا نہ ملنا، سنبل یوجنا میں موت کی امدادی رقم تقسیم نہ ہونے جیسے بہت سے اہم موضوعات پر ایوان میں بحث کرانا ضروری ہے، اس لیے ایوان کے بجٹ اجلاس کے کام کے دنوں میں اضافہ کرنا بہت ضروری ہے۔

 

Related Articles