روس سے ڈرنے والے نہیں ،یوکرینی صدر

کیف،مارچ۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے بیان میں شکوہ کیا کہ عالمی برادری کو جس طرح مدد کرنا چاہئے تھی نہیں کی گئی۔ روس سے ڈرنے والے نہیں لیکن عالمی برادری نے جنگ کے لیے بالکل تنہا چھوڑ دیا۔صدر زیلنسکی نے کہا کہ ہم نے اپنی سرزمین کا اکیلے ہی دفاع کیا، دنیا کے سب سے طاقتور ممالک دور سے بیٹھے دیکھ رہے ہیں۔یوکرین کے صدر نے یہ بھی کہا کہ 25 سے زائد یورپی رہنماؤں سے نیٹو میں شامل ہونے سے متعلق پوچھا لیکن کسی نے بھی خوف کے باعث جواب نہیں دیا، اب تک کوئی بھی یوکرین کی مدد کو نہیں آیا۔ ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ روس کے ساتھ جنگ کے پہلے روز فوجیوں سمیت 137 افراد ہلاک ہوئے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں۔ روسی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مغربی ممالک نے روس پر پابندیاں عائد کردی ہیں لیکن اب تک کہیں سے فوجی امداد آئی اور نہ ہی نیٹو فوج مدد کو پہنچی ہیں۔

Related Articles