پانچویں مرحلے میں یوپی سے بی جے پی کا صفایا طے: اکھلیش

بہرائچ، فروری۔سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے پہلے چار مرحلوں میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) اتحاد نے 200 سیٹوں کا ہندسہ عبور کر لیا ہے، جب کہ پانچویں مرحلے میں اتر پردیش سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا صفایا ہو جائے گا۔جمعہ کو پیاگ پور اسمبلی حلقہ کے پٹورا چوراہا میں ایک انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی ایس پی اتحاد نے ڈبل سنچری لگائی ہے جبکہ پانچویں مرحلے میں بی جے پی کا صفایا ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو مہنگائی اور بے روزگاری کی طرف دھکیلنے والی بی جے پی چراغ عوام نے گلکر دیا ہے۔ بی جے پی کے خلاف عوام میں شدید غصہ اور ناراضگی ہے۔ ڈبل انجن والی حکومت نے دھوکہ دیا۔ اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی نے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کیا۔ کھاد اور ڈی اے پی کی عدم دستیابی سے کسان پریشان ہو گئے۔ ایس پی صدر نے کہا کہ کسان تین کالے قوانین کی واپسی کے لیے سردی، گرمی اور بارش کی پروا کیے بغیر ایک سال تک دھرنے پر بیٹھے رہے، لیکن حکومت نے کوئی پروا نہیں کی، لیکن آخر کار کسانوں کی تحریک کام آئی اور حکومت کو زرعی قانون واپس لینے پر مجبور ہونا پڑا۔ اگر تین کالے قانون واپس نہیں ہوتے تو کسان اپنی زمین پر مزدور کی طرح کام کرتا، وہ اپنی زمین فروخت نہیں کرپاتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے وعدہ کیا تھا کہ اگر حکومت آئی تو ہوائی جہاز میں سفر کرائیں گے لیکن پٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں کی وجہ سے غریب ،کسان، نوجوان ٹریکٹر، بائک اور دیگر گاڑیوں سے بھی چل نہیں پا رہے ہیں۔ عوام نے جملے باز حکومت کے جھوٹ کو پکڑ لیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یوگی 10 مارچ کو مٹھ میں واپس جانے والے ہیں۔ انہوں نے 11 تاریخ کا ٹکٹ بھی بک کروالیاہے۔ایس پی صدر نے کہا کہ ایس پی حکومت آنے کے بعد گوشالوں کی حالت بہتر کی جائے گی اور کسانوں کی فصلوں کو تباہ کرنے والے مویشیوں کے مسئلے سے نجات ملے گی۔ ایس پی مخلوط حکومت ہر ایک کو ہر ماہ 300 یونٹ مفت بجلی دے گی، جب کہ کسانوں کو آبپاشی کے لیے بجلی کی ادائیگی نہیں کرنی پڑے گی۔

Related Articles