لاپتا امریکی اداکارہ کی پْراسرار موت

لاس اینجلس،فروری۔ امریکا میں گزشتہ چند دنوں سے لاپتا ہونے والی 43 سالہ اداکارہ لِنڈسے پرلمین پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس شہر میں ایک گاڑی سے لِنڈسے کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے اداکارہ کی موت اور لاپتا ہونے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردیں۔لاس اینجلس پولیس کا کہنا ہے کہ رنیون کینیون نامی پارک کی داخلے حدود میں موجود ایک کار سے اداکارہ کی لاش ملی جس کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کی ہے۔پولیس نے بتایا کہ مردہ حالت میں پائی گئی خاتون کی شناخت کی تو پتا چلا یہ ادکارہ لنڈسے پرلمین ہیں، موت کا سبب جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ اداکارہ کی فیملی اور دوستوں نے لنڈسے کے لاپتا ہونے کی رپورٹ 13 فروری کو پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی تاہم اب وہ مردہ حالت میں پائی گئیں۔خیال رہے کہ متوفی اداکارہ نے مختلف امریکی ٹیلی ویڑن سیریز کے لیے کام کیا جن میں جنرل اسپتال اور امیریکن ہاؤس وائف نمایاں ہیں۔

Related Articles