کیجریوال ایک ڈرپوک انسان:شیخاوت

جالندھر، فروری ۔ مرکزی وزیر اور پنجاب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے انچارج گجیندر سنگھ شیخاوت نے جمعہ کو کہا کہ ڈرگ مافیا کے خلاف لڑائی لڑنے کا دعویٰ کرنے والے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے اسی معاملے پر شرومنی اکالی دل کے سینئر لیڈربکرم سنگھ مجیٹھیا سے غیر مشروط معافی مانگی تھی۔مسٹر شیخاوت نے کہا کہ مسٹر کیجریوال پچھلے کئی مہینوں سے پنجاب میں گھوم رہے ہیں اور ڈرگ مافیا کو ختم کرنے اور انہیں جیل میں ڈالنے کے لئے نظام میں تبدیلی لانے کا دعویٰ کر رہے ہیں، لیکن وہ مسٹر کیجریوال کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے ایک ڈرپوک انسان کی طرح برتاؤ کرتے ہوئے ، اکالی لیڈر مجیٹھیا سے غیر مشروط معافی مانگ لی تھی۔مسٹر شیخاوت نے مسٹر کیجریوال کے ذریعہ مسٹر مجیٹھیا کو لکھے گئے معافی نامے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آج مسٹر کیجریوال لوگوں کو جیل بھیجنے کی باتیں کرتے ہیں، وہ مجیٹھیا پر ڈرگ مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ کا الزام لگاتے تھے ، لیکن جب مسٹر مجیٹھیا نے اس سلسلے میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تو ایک سال کے اندر، 15 مارچ 2018 کو، مسٹر کیجریوال نے مجیٹھیا سے یہ کہتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگ لی کہ ان کے ذریعہ مسٹر مجیٹھیا پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ مرکزی وزیر نے انکشاف کیا کہ اس وقت پارٹی کے موجودہ ریاستی صدر بھگونت مان نے بھی اس معافی پرناراضگی ظاہر کرتے ہوئے پنجاب کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Related Articles