جوکووچ کورونا ویکسین نہ لگوانے پر بضد، ٹرافیاں بھی قربان کرنے کو تیار

لندن،فروری۔ٹینس کے عالمی نمبر ایک سربین کھلاڑی نوواک جوکووچ کا کہنا ہیکہ وہ ویکسین مخالف نہیں تاہم زبردستی کورونا ویکسین نہیں لگواؤں گا، اس کے لیے ٹینس ٹرافیوں کی قربانی دینے کو بھی تیار ہوں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دییگئے انٹرویو میں نوواک جوکووچ نیکہا کہ میں ویکسین کے خلاف نہیں ہوں تاہم میں نے ہمیشہ اس آزادی کی حمایت کی ہیکہ آپ کو اختیار ہیکہ آپ اپنے جسم میں کیا داخل کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں جوکووچ نیکہا کہ ومبلڈن اور فرنچ اوپن میں شرکت کے لیے کوویڈ ویکسین لازم قرار دی گئی تو وہ ان ایونٹس میں شرکت نہیں کریں گے اور کوویڈ ویکسین لینے پرمجبور ہونیکے بجائے وہ مستقبل کی ٹینس ٹرافیوں سے محروم رہنا پسند کریں گے۔ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نیکہا کہ انہوں نے آسٹریلین اوپن کے لیے آسٹریلیا میں داخل ہونے کے لیے طبی چھوٹ حاصل کی تھی، وہ حال ہی میں کوویڈ 19 سے صحت یاب ہوئے تھے۔خیال رہیکہ گذشتہ ماہ نوواک جوکووچ بغیرکویڈ ویکسین کے ٹینس آسٹریلیا کی جانب سے ملے طبی استثنٰی پر آسٹریلیا پہنچے تھے، جس کے بعد انہیں آسٹریلین بارڈر فورس نے کوویڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا تھا اور ان کا ویزا منسوخ کردیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے عدالت سے اپیل کی اور ان کا ویزا بحال کر دیا گیا تاہم تین دن بعد ہی آسٹریلیا کے امیگریشن وزیر نے جوکووچ کا ویزا دوبارہ منسوخ کر دیا۔ ٹینس اسٹار نے اس فیصلے کو فیڈرل کورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم ان کی درخواست مسترد کردی گئی۔ نوواک جوکووچ کو 10 روزہ انتظار اور ویزا کے حصول میں ناکامی کے بعد آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا جس کے باعث وہ آسٹریلین اوپن میں شرکت سے محروم رہے تھے۔

Related Articles