فوج نے کیرالہ کے دُرگم پہاڑی علاقے سے ایک نوجوان کی جان بچائی

پلکڑ (کیرالہ) فروری ۔ہندوستانی فوج کے جوانوں نے کیرالہ میں ضلع پلکڑ کے ایلیچرام کی کورنباچی پہاڑیوں میں ٹریکنگ کے دوران پھسل کر گہری کھائی میں گرنے والے ایک 23 سالہ نوجوان آربابو کو سخت مشقت کے بعد بدھ کو محفوظ باہر نکال لیا۔ہندوستانی فوج کی کوہ پیمائی ٹیم نے بدھ دوپہریہ خطرناک کارنامہ انجام دیا۔ فوج کی جنوبی کمان نے ٹویٹ کیا، "ایک شاندار کارروائی میں ہندوستانی فوج کی پہاڑی علاقوں میں امدادی کام میں خصوصی تربیت یافتہ ٹیم نے گہرے گڑھے میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے پھنسے بابو کو باہرنکال لیا ہے۔ 23 سالہ کو کامیابی کے ساتھ بچایا جو ایک چٹان سے پھسل گیا تھا اور48 گھنٹے سے زائد وقت گہری کھائی میں پھنساہواتھا، یہ مہم فوج کی جنوبی کمان کے زیراہتمام انجام دی گئی۔ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا، "ایک جرات مندانہ مشن میں، جنوبی کمان سے ہندوستانی فوج کے اہلکاروں کی ایک ٹیم نے خطرناک پہاڑی پر گہری کھائی میں پھنسے مسٹربابو کوباہرنکال لیا۔ ہمیں پرواہ ہے۔فوج کے اہلکار کل رات ہی وہاں پہنچ چکے تھے جہاں نوجوان پھنساہواتھا، سب سے پہلے راحت اور بچاؤ ٹیم نے کھائی میں 48 گھنٹے سے پھنسے بابو کے لیے کھانا اور پانی پہنچایا اور اس کے بعد جدید آلات سے لیس جوانوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

Related Articles