صدر جمہوریہ پوری کے دو روزہ دورے پر جائیں گے

پوری، فروری ۔صدر رام ناتھ کووند 19 اور 20 فروری کو دو دن کے لیے اڑیسہ کے پوری کا دورہ کرنے والے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ سمرتھ ورما نے یہ اطلاع دی۔ مسٹر ورما نے کہا کہ اپنے دورے کے دوران سری کووند گاوڑیا مٹھ کے بانی سریلا پربھوپادا بھکتی سدھانت سرسوتی کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ گاوڑیا مٹھ کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ میلہ تین سال تک جاری رہے گا۔صدر جمہوریہ گنڈیچا مندر کے قریب کھلے پنڈال میں سادھوؤں کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔شیڈول کے مطابق، مسٹر کووند 19 فروری کو یہاں آئیں گے اور 20 فروری کی صبح شری جگناتھ مندر میں درشن کریں گے۔ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ صدر کے دورہ کے پیش نظر پروٹوکول کے مطابق سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے۔ صدر کے طور پر مسٹر کووند کا پوری کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔

Related Articles