رہانے اورپجارا رنجی ٹرافی میں اپنا کھویا ہوافارم حاصل کرنے اتریں گے

احمد آباد، فروری۔ گزشتہ کچھ عرصے سے فارم کے لیے جوجھ رہے ہندوستان کے تجربہ کار ٹیسٹ بلے باز چیتشور پجارا اور اجنکیا رہانے آئندہ رنجی ٹرافی سیزن میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ پجارا کا نام سوراشٹرا کی ٹیم میں ہے جس کی کپتانی جے دیو انادکٹ کریں گے۔ دوسری طرف رہانے پرتھوی شا کی قیادت میں ممبئی ٹیم کا حصہ ہیں۔ پچھلے کافی وقت سے پجارا اور رہانے کے بلے سے بڑے رنز نہیں نکلے ہیں جس کی وجہ سے سب کی نظریں ان پر لگی ہوئی ہیں اور دونوں پر ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ رہانے نے دسمبر 2020 میں آسٹریلیا کے خلاف میلبورن میں اپنی پچھلی ٹیسٹ سنچری بنائی تھی جبکہ پجارا نے اسی ٹیم کے خلاف آخری سنچری بنائی تھی لیکن وہ تین سال پہلے سڈنی کی بات ہے۔ اس کے بعد سے رہانے نے 27 اننگز میں صرف 20.25 کی اوسط سے 547 رنز بنائے ہیں جس میں تین نصف سنچریاں شامل ہیں اور ان کا بہترین اسکور 67 ہے۔ اس دوران ان کے کیریئر کی اوسط 43 سے کم ہو کر 39 پر آگئی ہے۔ پجارا کا فارم اتنا خراب نہیں ہے لیکن ان کے پچھلے اسکور سمیت انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف دو صفر نے ان کا کیس بھی خراب کردیا ہے۔ اپنی پچھلی سنچری کے بعد سے، پجارا نے 48 اننگز میں 27.38 کی اوسط سے 1287 رنز بنائے ہیں، جس میں ان کا بہترین اسکور انگلینڈ کے خلاف 91 ہے۔ اس دوران ان کے کیریئر کی اوسط بھی 47 سے گھٹ کر 44.25 پر آگئی۔ سوراشٹرا اور ممبئی دونوں گروپ ڈی میں اڈیشہ اور گوا کے ساتھ موجود ہیں اوروہ اپنے لیگ میچ احمد آباد میں کھیلیں گے۔ سوراشٹرا فی الحال ایس سی اے اسٹیڈیم میں ٹریننگ کر رہی ہے اور جمعرات کی شام احمد آباد پہنچ جائے گی۔کووڈ-19 وبا کے سبب رنجی ٹرافی کا آخری سیزن منعقد نہیں ہوسکا تھا اور اس بار بھی یہ دو مراحل میں ہوگا، ایک آئی پی ایل سے پہلے اور دوسرا آئی پی ایل کے بعد۔ پہلے یہ سیزن 13 جنوری کو شروع ہونا تھا لیکن تیسری لہر کے پیش نظر اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ممبئی کی ٹیم: پرتھوی شا (کپتان)، اجنکیا رہانے، یاشاسوی جیسوال، آکرشت گومیل، ارمان جعفر، سرفراز خان، سچن یادیو، آدتیہ تارے (وکٹ کیپر)، ہاردک تامورے (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، امان خان، شمس ملانی، تنوش کوٹین ، پرشانت سولنکی، ششانک اترڑے، دھول کلکرنی، موہت اوستھی، پرنس بدیانی، سدھارتھ راوت، روسٹن ڈیاس، ارجن تیندولکر۔ سوراشٹرا کی ٹیم: جے دیو انادکٹ (کپتان)، چیتیشور پجارا، شیلڈن جیکسن، ارپت واسوادا، چراغ جانی، کملیش مکوانا، دھرمیندرسنگھ جڈیجہ، چیتن سکاریا، پریرک مانکڑ، وشوراج سنگھ جڈیجہ، ہاروک دیسائی، کیون جیوراجانی، کوشانگ پٹیل، جے چوہان، سمرتھ ویاس، پارتھکمار بھوت، یوراج سنگھ چوڈاسما، دیوانگ کرامتا، اسنیل پٹیل، کشن پرمار۔

Related Articles