انگین آلتان کی فلم’ بابامن کیمانی‘ کا نیٹ فلکس پر راج

استنبول،فروری۔عالمی شہرت یافتہ تاریخی تْرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تْرک اداکار انگین آلتان دوزیتان کی نئی فلم ’بابامن کیمانی‘ پچھلے دو ہفتوں سے نیٹ فلکس پر راج کررہی ہے۔ انگین آلتان کی فلم ’بابامن کیمانی‘یعنی (مائی فادرز وائلن) اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی ’نان انگلش فلمز‘ کی کیٹیگری میں پچھلے دوہفتوں سے سب سے زیادہ دیکھی جانے والے فلم ہے۔یہ فلم اس وقت نیٹ فلکس کی ’نان انگلش فلمز‘ کی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن پر ہے اور گزشتہ ہفتے اس فلم کا واچ ٹائم 12اشاریہ 38 ملین آوورز رہا۔خیال رہے کہ انگین آلتان نے اپنے انسٹاگارام اکاؤنٹ پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ اسے جلد نیٹ فلکس پر ریلیز کردیا جائے گا۔

 

Related Articles