شردھا کپور کی آٹو رکشہ میں سفر کرنے کی ویڈیو

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور کی رکشے میں سفر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔بالی ووڈ کے کئی سپر اسٹارز اور اداکار اپنی دلچسپ حرکات کی وجہ سے خبروں میں رہنے کا ہنر جانتے ہیں اور اکثر اوقات وہ ایسی حرکت بھی کرجاتے ہیں جس کا تصور کرنا بھی مشکل ہے مگر اسے دیکھ کر مداح بھی حیران ہوئے بنا نہیں رہ پاتے۔ابھی پچھلے دنوں اپنی سالگرہ کی تقریبات کے دوران بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی رکشہ چلانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں وہ اپنے فارم ہاؤس کے باہر رکشہ چلاتے ہوئے دیکھے گئے تھے، تاہم اب شردھا کپور کی بھی کچھ اسی طرح کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جسے انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیا ہے۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شردھا کپور نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک آٹو رکشے میں سفر کرتی نظر آرہی ہیں ساتھ اس رکشے میں ایک پرانا گانا بھی چل رہا ہے جسے وہ خوب انجوائے کررہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شردھا کپور نے اپنے چہرے پر سیاہ ماسک پہنا ہوا ہے جبکہ شرٹ بھی سیاہ رنگ کی زیب تن کی ہوئی ہے اور رکشے میں سفر کرنے کے دوران ان کے بال اڑتے ہوئے چہرے اور آنکھوں پر آرہے ہیں، اس دوران وہ موبائل سے ویڈیو بناتی ہوئی بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں شردھا نے لکھا کہ آپ کا سنڈے کیسا ہوتا ہے؟ پھر اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ آٹو رکشے میں سفر کرنا، ہوا سے میرے بال اڑنا اور پرانے گانے کو انجوائے کرنا۔شردھا کپور کی اس ویڈیو کو تین گھنٹے میں 12 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں، جبکہ مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے جبکہ اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Related Articles