آئی پی ایل 2022 میں گیندبازی کرنے پربولے ہاردک، ’’یہ سب کے لئے سرپرائز‘‘

احمد آباد، فروری۔ نئی آئی پی ایل فرنچائز احمد آباد کے کپتان منتخب کئے گئے اسٹار ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نےان کے 2022 کے آئی پی ایل سیزن میں گیند بازی کے بارے میں کہا ہے کہ یہ سب کے لیے سرپرائز ہوگا۔ہاردک نے منگل کے روز اس سلسلے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی ٹیم جانتی ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کوئی سیدھا جواب نہیں دیا، حالانکہ انہوں نے اپنی کپتانی کے نظریے، اپنی جانب سے مقرر کردہ اہداف اور وہ احمد آباد فرنچائزی کی ثقافت کو کس طرح تشکیل دینا چاہتے ہیں، کے بارے میں پر امید انداز میں بات کی۔راشد خان، شبھمن گل، ہیڈ کوچ آشیش نہرا اور ٹیم مینٹور گیری کرسٹن کے ساتھ، ہاردک چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم نئی وراثت کی کہانی لکھے کیونکہ فرنچائز کا مقصد بلندیوں کو چھونا ہے۔اپنے نئے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ہاردک نے کہا، ہم صفر سے شروع کر رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہم نئی وراثتیں بنا سکتے ہیں اور نئی ثقافتیں بنا سکتے ہیں جس کی میں حمایت کرنا چاہتا ہوں۔ یہ ایک بہت ہی دلچسپ وقت ہونے والا ہے۔آئی پی ایل اور ہندوستان کے لئے مہندر سنگھ دھونی، وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی قیادت میں کھیلنے کے بعد، ہاردک نے زوردے کر کہا کہ وہ برسوں میں حاصل کیے گئے علم کوعمل میں لانے کے خواہاں ہیں۔ وہ اپنے ساتھی ٹیم میٹس کے بڑے بھائی کی طرح بننا چاہتے ہیں، تاکہ کوئی کھلاڑی اپنے مظاہرے سے مایوس ہوتو وہ ان پر بھروسہ کرسکے۔احمد آباد کے کپتان نے کہا، ’’کپتان بننا سیکھنے کا کوئی اصول نہیں ہے۔ میں ہمیشہ سے ایسا شخص رہا ہوں جو ذمہ داری لینا پسند کرتا ہے اور میں چیلنج کے لیے تیار ہوں۔ بحیثیت کپتان میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ تمام کھلاڑیوں کو مجھ سے خاطرخواہ وقت ملے۔ میں نے یہی سیکھا ہے اور میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ میرے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں۔

Related Articles