بورس جانسن استعفیٰ دینے سے انکار کرکے سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے اتحاد کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، سر کیئر سٹارمر

گلاسگو ،جنوری۔لیبر پارٹی کے سربراہ سر کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن ڈائوننگ سٹریٹ میں ہونے والی پارٹیوں پر استعفیٰ دینے سے انکار کرکے سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے اتحاد کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ اپنے دورہ گلاسگو کے دوران سرکیئر سٹارمر نے کنزرویٹو پر الزام لگایا کہ وہ سکاٹ لینڈ کے لئے اچھے جذبات نہیں رکھتے۔ سکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنما پہلے ہی بورس جانسن سے استعفیٰ کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ سر کیئر سٹارمر نے موجودہ غیر یقینی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاوئننگ سٹریٹ میں وزیراعظم کی پارٹیوں کے تعلق ہونے والی تحقیقات کی وجہ سے حکومت تقریباً مفلوج ہے۔ سوگرے کی تحقیقاتی رپورٹ اس ہفتے ڈائوننگ سٹریٹ کو بھیجی جانی تھی لیکن میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جن معاملات پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس کا انہوں نے بہت کم حوالہ طلب کیا ہے تاکہ وہ اپنی انکوائری کو کسی بھی قسم کے تعصب سے پاک رکھ سکیں۔ سر کیئر سٹارمر نے میٹروپولیٹن پولیس پر زور دیا ہے کہ وہ جلداز جلد اپنی تحقیقاتی رپورٹ پی شکریں تاکہ دیگر مسائل پر توجہ دی جاسکے۔ بورس جانسن کو بھی اس رپورٹ کا شدت سے انتظار ہے، جو اگر ان کے خلاف آتی ہے تو کنزرویٹو ممبران ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی پیش کر سکتے ہیں۔

Related Articles