ملک میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 800 سے زائد اموات

نئی دہلی، جنوری ۔ ہندوستان اس وقت کورونا کی تیسری لہر کا سامنا کر رہا ہے۔ اگرچہ حالات میں بتدریج بہتری آرہی ہے تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا سے 893 مریضوں کی موت ہوئی ہے جبکہ کل یہی تعداد 871 تھی۔ یہ راحت کی بات ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2 لاکھ 34 ہزار 281 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کیسز کی مجموعی تعداد چار کروڑ 10 لاکھ 92 ہزار 522 ہو گئی ہے۔ اس دوران 62 لاکھ 22 ہزار 682 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے جس سے اتوار کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 65 کروڑ 70 لاکھ 60 ہزار 692 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 18 لاکھ 84 ہزار 937 ہے جب کہ ایک روز قبل یہ تعداد 20 لاکھ چار ہزار 333 تھی یعنی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد میں ایک لاکھ 19 ہزار 396 کی کمی آئی ہے۔ملک میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی شرح 4.59 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 52 ہزار 784 مریض صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی صحت یابی کی شرح 94.21 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد تین کروڑ 87 لاکھ 13 ہزار 494 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اموات کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 16 لاکھ 15 ہزار 993 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک 72 کروڑ 71 لاکھ 23 ہزار 982 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔ملک میں ریاست کیرالہ میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2758 ایکٹیو کیسز بڑھنے کے بعد ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 336920 ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی 47649 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 5541834 جب کہ 94 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 53191 ہو گئی ہے۔اس کے بعد دوسرے نمبر پر ریاست کرناٹک ہے، جہاں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 36635 سے گھٹ کر یہ تعداد 252162 رہ گئی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 69902 مزید مریض صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 3465995 اور مزید 70 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 38874 ہو گئی ہے۔ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 22232 سے گھٹ کر 248212 رہ گئے۔ اس دوران ریاست میں 50142 لوگ صحت مند ہوئے ہیں جس کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7292791 ہوگئی۔ریاست تمل ناڈو میں اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو 3513 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 208350 رہ گئی ہے اور اسی عرصے کے دوران مزید 46 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 37506 اور 27885 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3057,846 ہو گئی ہے۔ریاست مغربی بنگال میں اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے ایکٹیو کیسز7811 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 37918 رہ گئی ہے اور مزید 35 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20550 جبکہ شفایاب مریضوں کی تعداد 1931711 ہو چکی ہے۔ریاست اتر پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 5662 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 59601 رہ گئی ہے اور جان لیواوبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1922480 جب کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23164 ہو گئی ہے۔قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 4352 سے گھٹ کر یہ تعداد 24800 رہ گئی ہے، جب کہ 8807 مریضوں کےشفایاب ہونے کے بعد شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1773218 ہوگئی۔ قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25797 ہو گئی ہے۔ریاست آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹیو کیسز 2125 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 115425 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2130162 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید تین مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 14594 ہو گئی ہے۔ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 33 سے بڑھ کر 40447 ہو گئی ہے، جب کہ اسی عرصے کے دوران مزید دو مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4085 اور اس کے ساتھ ہی 714034 لوگوں کو اس وبا سے نجات مل گئی ہے۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 14811 ہو گئی ہے اور جان لیواوباکورونا سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 156274 جب کہ اس ریاست میں ہلاک شدگان کی تعداد 601 پر مستحکم ہے۔راجستھان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 5369 سے گھٹ کر ان کی مجموعی تعداد 74849 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1105918 اور ہلاک شدگان کی تعداد 9224 ہو گئی ہے۔ریاست اڈیشہ میں کورونا کے کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 5440 گھٹ کر اب یہ تعداد 48319 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1184174 اور مرنے والوں کی تعداد 8575 ہو گئی ہے۔ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1008 سے گھٹ یہ تعداد 25115 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1081858 جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 13824 پر مستحکم ہے۔ریاست پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 29466 ہیں اور جان لیواوبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 691749 اور ہلاک شدگان کی تعداد 17190 ہے۔ریاست گجرات میں کورونا کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 98021 رہ گئے ہیں اور اب تک 1036156 مریض صحت یاب اور مرنے والوں کی تعداد 10408 ہو چکی ہے۔بہار میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1281 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 7713 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 801885 مریض کورونا سے شفایاب اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12217 ہو گئی ہے۔ ریاست ریاست اتراکھنڈ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 160 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 31246 رہ گئی ہے،ریاست میں اب تک 379227 افراد اس مہلک وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں اور اب تک 7531 افراد موذی وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ .

Related Articles