ہیمنت سورین نے سبھاش چندر بوس پر خلوص خراج عقیدت پیش کیا

رانچی ، جنوری,ملک آج جنگ آزادی کے عظیم ہیرو سبھاش چندر بوس کی 125 ویں جینتی منا رہاہے ۔وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے آج اس موقع پر ان کی تصویر پر گلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ جنگ آزادی کی تحریک میں مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس نے اپنا سب کچھ نچھاور کردیا تھا ۔ برٹش حکومت کے خلاف جنگ میں انہوں نے اپنے ماہرانہ قیادت اور ناقابل تسخیر صلاحیت کا ثبوت پیش کرتے ہوئے ملک کے باشندوں کو متحد کرنے میں اہم کر دار نبھا یاتھا۔ انہوں نے آزاد ہند فوج کی تشکیل اور ” تم مجھے خون دو اور میں تمہیں آزادی دونگا “ کا مضبوط نعرہ دے کر ملک کے باشندوں میں انگریزوں کے خلاف تحریک میں شامل ہونے کیلئے جوش بھر دیا تھا ۔ انہوں نے آزادی کی لڑائی کومقام تک پہنچایا ۔آج قوم کے تئیں ان کی خدمات اور قربانیوں کو یاد اور اور عزت دینے کے ساتھ ان کے اصول و نظریات کو قبول کر نے کا دن ہے ۔ عظیم مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس کو صد۔ صد سلام ۔اس موقع پر رکن اسمبلی سدی وے کمار ، وزیراعلیٰ کے پریس صلاح کار ابھیشیک پرساد ، سنیل کمار شری واستو اور سپریو بھٹہ چاریہ نے سبھاش چندر بوس کی تصویر پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Articles