مودی حکومت نے 4 کروڑ لوگوں کو غربت کی دلدل میں دھکیل دیا: راہل

نئی دہلی، جنوری۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی ترقی صرف چند سرمایہ داروں کے لیے ہے اور وہ ملک کے لوگوں پر کوئی توجہ نہیں دیتی ہے، جس کی وجہ سے چار کروڑ سے زیادہ لوگ پریشان ہیں ، وہ ایک بار پھر غربت کی دلدل میں پھنس گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف اس کے دو سرمایہ دار دوستوں کے لیے ہے اور ان دوستوں نے اتنی ترقی کی ہے کہ وہ باہر چھلکننے لگا ہے۔مودی حکومت کی ترقی پر طنز کرتے ہوئے، مسٹر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا’’’ہمارے دو’ کے لیے ‘وکاس اوور فلو’، جبکہ ہمارے 4 کروڑ بہن بھائیوں کو غربت میں دھکیلا جا رہا ہے۔ چار کروڑ کا یہ اعداد و شمار محض اعداد و شمار نہیں ہیں بلکہ یہ ایک حقیقت ہے۔ ان چار کروڑ میں سے ہر ایک بہتر زندگی کا مستحق ہے کیونکہ ان میں سے ہر ایک ہندوستانی ہے‘‘۔

Related Articles