مودی نے نیتاجی کے یوم پیدائش کو ’پراکرم دیوس‘ کے طورپرمنانے کا اختراعی کام کیا: شاہ

نئی دہلی، جنوری۔مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر امت شاہ نے ہندستان کی آزادی میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کی لاجواب شراکت کو یاد گار قائم رکھنے کے لئے ان کے یوم پیدائش کو وزیراعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں ’پراکرم دیوس‘ کے طورپر منانے کا اختراعی کام کیا ہے۔مسٹر شاہ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ہندستان کی آزادی میں نیتاجی کی لاجواب شراکت کو یادگار بنانے رکھنے کیلئے ان کے یوم پیدائش کو پورے ملک میں ’پراکرم دیوس‘ کے طورپر منانے کا اختراعی کام کیا ہے۔ یہ آئندہ نسلوں میں نیتاجی کے متحرک خیالات اور نظریات کو سیراب کرنے کا کام کرے گا۔مرکزی وزیر برائے تعاون شاہ نے کہاکہ آزادی کے عظیم ہیرو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر انہیں سلام کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنی غیرمعمولی حب الوطنی، بے مثال جرات اور شاندار تقریر سے نوجوانوں کو منظم کرکے غیرملکی حکمرانی کی بنیادیں ہلا دیں۔ مادر وطن کے لئے ان کی بے مثال قربانی، استقامت اور جدوجہد ہمیشہ ملک کی رہنمائی کرتی رہے گی۔

Related Articles