لیبی پارلیمنٹ کا اجلاس، وزیراعظم دبیبہ کو ہٹانے کا مطالبہ

طرابلس،جنوری۔لیبیا کی پارلیمنٹ کے پندرہ ارکان نے وزیر اعظم عبدلحمید الدبیبہ کی قیادت میں حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہٹانے اور نئے وزیراعظم اور کابینہ کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔لیبیا کی پارلیمنٹ کے ارکان نے حکومت پر کرپشن کے الزامات اور خلاف قانون اقدامات کی شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔جمعرات کو 15 ارکان پارلیمان نے پارلیمنٹ کے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ اجلاس کے ایجنڈے کے لیے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کوایجنڈے میں شامل کرنے اور مختصر ٹیکنوکریٹک حکومت تشکیل دینے کو ایجنڈے کا حصہ بنائے۔جمعرات کو پارلیمنٹ کی سپیکر عقیلہ صالح نے طبرق شہر میں پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا اور ارکان ارلیمان کو دعوت دی ہے۔ تاہم انہوں نے اجلاس کے ایجنڈے پر کوئی بات نہیں کی۔رکن پارلیمنٹ جبریل اوحیدہ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کوبتایا کہ اس اجلاس میں روڈ میپ کمیٹی کی رپورٹ سنی جائے گی، جس میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملک میں سیاسی عمل کے مستقبل کے حوالے سے پیش کی جانے والی اہم ترین تجاویز شامل ہوں گی۔ دسمبر میں انتخابات کے انعقاد میں ناکامی، بحث کے لیے اجلاس طلب کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کو تبدیل کرنے کے معاملے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

Related Articles