ایمینم ہمیشہ سے ہی عظیم ہیں، رنویر سنگھ

ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ بھی امریکی گلوکار ایمینم کے مداحوں میں شامل ہیں۔رنویر سنگھ کا ایمینم کی انسٹا گرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ ’وہ ہر دور میں ہی عظیم رہے ہیں۔اس کے علاوہ اداکار نے اپنی سپر ہٹ فلم ’گلی بوائے‘ میں ایک ریپر کا کردار ادا کیا تھا۔اداکار کے اس کردار پر لوگوں نے کہا تھا کہ انہوں نے مارشل میتھرس عرف ایمینم کی نقل کی ہے۔خیال رہے کہ امریکی گلوکار ایمینم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں گلوکار کے اب تک کے موسیقی کے کیریئر کے یادگار لمحات کی جھلکیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ایمینم نے ویڈیو میں اپنے یوٹیوب چینل کے 50 ملین سبسکرائبرز ہونے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

Related Articles