ملک میں کورونا وائرس کے مزید ایک لاکھ 59 ہزار سے زائد نئے کیسز

نئی دہلی، جنوری۔ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس کے ایک لاکھ 59 ہزار 632 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔دریں اثنا ہفتہ کو 89 لاکھ 28 ہزار 316 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اتوار کی صبح 7 بجے تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک ایک ارب 51 کروڑ 57 لاکھ 60 ہزار 645 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 59 ہزار 632 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 55 لاکھ 28 ہزار 4 ہو گئی ہے۔ نئے کیسز میں اضافے کے ساتھ ایکٹیو کیسز کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 611 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 327 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 83 ہزار 790 ہو گئی ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 863 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 44 لاکھ 53 ہزار 603 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 15 لاکھ 63 ہزار 566 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک ملک میں کل 69 کروڑ 34 ہزار 525 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 1.34 ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 97.30 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.37 فیصد ہے۔دوسری طرف، اب تک ملک کی 27 ریاستوں میں 3623 افراد کووڈ کے اومیکرون ویرینٹ سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں سے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 1009، دہلی میں 513 اور کرناٹک میں 441 کیسز ہیں۔ اومیکرون سے 1409 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ فعال کیسز ہیں۔ جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز میں 31750 عدد کا اضافہ ہوا، وہیں ان کی کل تعداد بڑھ کر 176948 ہو گئی اور اس دوران 13 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 141627 ہو گئی۔ ریاست میں 9671 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6557081 ہو گئی ہے۔مہاراشٹر کے بعد مغربی بنگال دوسرے اور دہلی مجموعی طور پر ایکٹیو کیسز میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ مغربی بنگال میں مذکورہ مدت کے دوران کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 10671 سے بڑھ کر 62055 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 19 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19883 ہو گئی ہے، جب کہ ریاست میں اب تک 1648821 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 8305 سے بڑھ کر 48178 ہو گئے ہیں، جب کہ 11,869 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1453658 ہو گئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25143 ہو گئی ہے۔کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 3239 سے بڑھ کر 31797 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 2463 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5197960 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 242 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 49547 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں ملک میں سب سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے ہلاک ہوئےہیں۔

Related Articles