راہل گلوان میں پرچم لہراتے دیکھ کرخوش ہوئے

نئی دہلی، جنوری۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے گلوان میں چینی جھنڈے سے متعلق تبصرے کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذریعہ فوجیوں کی حوصلہ شکنی کرنے والا بیان بتاکر اس کی سخت تنقید کے ایک دن بعد بدھ کو گلوان میں جوانوں کے ذریعہ پرچم لہرانے والی تصویر جاری کرکے خوشی کا اظہار کیا اورکہا کہ ایسا دیکھ کر انہیں خوشی ہوتی ہے۔مسٹر گاندھی نے برف سے ڈھکی وادی گلوان میں فوج کے جوانوں کے ذریعہ پرچم لہرانے کی تصویر پوسٹ کی اورکہا کہ ملک کے ہرحصے میں پرچم لہراتے دیکھ کر انہیں خوشی ہوتی ہے۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا، ہندوستان کی مقدس سرزمین پر ہمارا پرچم ہی لہراتا اچھا لگتا ہے۔ اس تبصرے کے ساتھ انہوں نے ‘جئے ہند گلوان کوہیش ٹیگ بھی کیاہے۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر گاندھی نے کل وادی گلوان میں جب چینی پرچم لہرانے کی بات کی تھی تو بی جے پی نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اوران کے اس بیان کو فوج کاحوصلہ پست کرنے والا بتایا تھا۔

Related Articles