سنتوں کے معاملے میں ہمیں تھوڑا لبرل رہنا چاہئے:وجے ورگیہ

اندور،جنوری۔ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی) کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے مبینہ سنت کالی چرن کی گرفتاری کو غلط ٹھہراتے ہوئے آج کہا کہ سنتوں کے معاملے میں ہمیں تھوڑا لبرل رہنا چاہئے ۔مسٹر وجے ورگیہ اپنے آبائی شہر اندور میں آج سے شروع ہونے والی 71 ویں جونیئر قومی باسکٹ بال چیمپین شپ کے انعقاد کی اطلاع دینے کےلئے پریس کانفرنس کررہے تھے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے بعد کالی چرن کی گرفتاری سے جڑے نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سنتوں کے بارے میں تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالی چرن مہاراج کے معاملے میں انہیں (کالی چرن) کو سمجھایا بھی جا سکتا تھا۔سینئر بی جےپی رہنما نے کہا کہ یہ بھی صحیح ہے کہ اس طرح کی زبان کا استعمال بھی نہیں ہونا چاہئے ۔انہوں نے براہ راست طورپر چھتیس گڑھ حکومت پر الزام لگایا کہ اس طرح قانون کا استعمال بھی سیاسی فائدے کےلئے نہیں کیا جانا چاہئے۔گزشتہ 30 دسمبر کو کالی چرن کو مدھیہ پردیش کے کھجوراہو سے چھتیس گڑھ کی رائے پور پولیس نے گرفتار کیا تھا۔کالی چرن تب سے ہی عدالت تحویل میں قید ہے۔کالی چرن پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔

Related Articles