کوآپریٹیوسوسائٹیوں نے معیشت کو فروغ دینے میں بڑا کردار ادا کیا: راجندر پال

دہلی، جنوری۔دہلی کے سماجی بہبود کے وزیر راجندر پال گوتم نے کہا کہ بہت سے ممالک ایسے ہیں جہاںامداد باہمی نے اپنی معیشت کو بڑھانے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔پیر کو یہاں کوآپریٹیو سوسائٹیز کے رجسٹرار کی طرف سے منعقد تربیتی سیشن کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر گوتم نے کہا کہ بہت سے ممالک ایسے ہیں جہاں کوآپریٹیو نے اپنی معیشت کو بڑھانے میں بڑا رول ادا کیا ہے۔ کوآپریٹو سوسائٹیز نے بنگلہ دیش جیسے کئی ممالک کی معیشت کو آگے بڑھایا ہے۔ کوآپریٹو تحریک معاشی طور پر کمزور اراکین کو بااختیار بناتی ہے۔ کوآپریٹو سوسائٹیوں نے باہمی افہام و تفہیم، خودامدادی اور خود حکمرانی کے جذبے کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کوآپریٹو سوسائٹیز میں موجود برائیوں کو دور کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ اکثر عہدیداروں اور سیاست دانوں کو کوآپریٹو سوسائٹی میں ہونے والی خرابیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے،لیکن یہ ایسا نہیں ہے۔ بعض اوقات انتظامیہ اپنے مفادات کی وجہ سے کرپشن کو جنم دیتی ہے۔ یہ تربیتی پروگرام مؤثر طریقے سے ان طریقوں کو ختم کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ شہریوں کی مدد کرنے اور تعاون پر مبنی تحریک کو مضبوط بنانے پر توجہ دیں جو بالآخر ہمارے ملک کی معیشت کو متاثر کرے گی۔

 

Related Articles