میرے ساتھ بہنیں ہیں:پرینکا

لکھنؤ:دسمبر۔ بی جے پی کی مقبولیت کے دعوے کے سلسلے میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ان کے پاس بہنیں ہیں جو سیاست میں بڑی تبدیلی کا باعث بنیں گی۔اترپردیش اسمبلی انتخابات میں خواتین کو 40فیصدی ٹکٹ دینے کے ساتھ ساتھ حکومت بنانے پر خواتین کے لئے تمام وعدے کرنے والی پرینکا نے بدھ کو ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں اسی کی دہائی میں آئی ہندی فلم’دیوار‘ کے ایک ڈائیلاگ’میرے پاس ماں ہے‘ کا حوالہ دیتےہوئے مسکراتے ہوئےکہا’ میرے پاس بہنیں ہیں‘۔کانگریس جنرل سکریٹری نے امیٹھی سے رکن پارلیمان اسمرتی ایرانی کے اس بیان جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس بی جے پی پر مذہب، ذات کی سیاست کرنے کا الزام لگاتی ہے لیکن اب تو ملک بھی بی جے پی ساتھ ہے،پر تبصرہ کرتے ہوئے پرینکا نے مسکراتے ہوئے کہا’ آپ کو امیتابھ بچن کی اس فلم کا ڈائیلاگ یاد ہے کہ جس میں وہ ششی کپور سے کہتے ہیں کہ’میرے پاس ماں ہے‘ تو میں کہتی ہوں’میرے پاس بہنیں ہیں‘۔بعد میں لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں کے ہیش ٹیگ کے ساتھ پرینکا نے ٹوئٹ کیا’ میرے پاس بہنیں ہیں‘ بہنیں سیاست میں تبدیلی لائیں گی۔قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں پرینکا نے سابق کانگریس صدر راہل گاندھی کے ساتھ امیٹھی میں پرتیگیہ پدیاترا کی تھی جس میں اسمرتی ایرانی نے طنز کسا تھا کہ کانگریس لیڈروں کو لکھنؤ اور چھتیس گڑھ سے لوگوں کو لانا پڑا ہے جو امیٹھی سے ان کے تعلقات کے بارے میں کافی کچھ بیاں کرتا ہے۔

Related Articles