ملک میں کورونا وائرس کے پانچ ہزار سے زائد نئے کیسز

نئی دہلی، دسمبر۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پانچ ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور آٹھ ہزار سے زیادہ لوگ صحت یاب ہو ئے ہیں۔دریں اثنا، پیر کو ملک میں 64 لاکھ 56 ہزار 911 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی اور اس کے ساتھ ہی ویکسین لینے والوں کی کل تعداد ایک ارب 38 کروڑ 34 لاکھ 78 ہزار 181 ہوگئی ہے۔منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 5,326 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 3,47,52,164 ہو گئی ہے۔ اس دوران 8,043 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 3,41,95,060 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 3170 سے گھٹ کر 79,097 رہ گئے ہیں اور 453 مریضوں کی موت کے ساتھ اس وائرس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,78,007 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.40 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 0.23 فیصد اور اموات کی شرح 1.38 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔اس وقت ریاست کیرالہ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1911 سے گھٹ کر 29396 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 3722 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی جان لیوا کورونا سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5145501 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں مزید 419 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 44,922 ہو گئی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔مہاراشٹر میں اسی عرصے میں کورونا وائرس کے 25 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد بڑھ کر 10772 ہو گئی ہے، جب کہ مزید چار مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,41,353 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 515 مریضوں کے جان لیوا وبا کورونا وائرس سے شفایاب ہونے سے ان کی کل تعداد 66498015 ہو گئی ہے۔قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے فعال کیسز نو سے گھٹ کر 531 رہ گئے ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1416,656 ہو گئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران اس مہلک وائرس سے کوئی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 25,101 پر برقرار ہے۔جنوبی ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 98 سے گھٹ کر 7172 پر رہ گئے ہیں اور چھ مزید مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 36686 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2696553 مریض جان لیواو با سے شفایاب ہو چکے ہیں۔کرناٹک میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 66 سے گھٹ کر 7103 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38290 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 2957256 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں کورورنا وائرس کے ایکٹیو کیسز 80 سے گھٹ کر 1517 رہ گئے ہیں۔ اس ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 2059882 ہو گئی ہے، جب کہ ایک اور مریض کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 14480 ہو گئی ہے۔تلنگانہ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 51 سے گھٹ کر 3,642 رہ گئے ہیں جبکہ اسی عرصے کے دوران کوئی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 4,015 پر مستحکم ہے۔ اس کے ساتھ ہی 672063 لوگوں کو اس وبا سے نجات مل گئی ہے۔مغربی بنگال میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 15 سے گھٹ کر 7474 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید سات افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19676 ہو گئی ہے، جب کہ ریاست میں اب تک 1600340 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ملک کی شمال مشرقی ریاست میزورم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 729 سےگھٹ کر 1869 رہ گئے ہیں اور کورونا سے شفایاب مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 137303 ہو گئی ہے، جب کہ دو افراد کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 533 ہو گئی ہے۔چھتیس گڑھ میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 28 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 304 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جان لیوا کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 993513 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 13595 پر مستحکم ہے۔پنجاب میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 21 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 298 رہ گئی ہے اورجان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 587058 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 16630 پر مستحکم ہے۔ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 577 ہیں ، اور اب تک اس ریاست میں 817937 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 10102 پر مستحکم ہے۔بہار میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 85 ہے۔ ریاست میں اب تک 714198 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کی تعداد 12,093 پر مستحکم ہے۔

Related Articles