ٹی 20 رینکنگ، بابر پہلی پوزیشن سے محروم،ملان نمبر ون ہوگئے

آئی سی سی،دسمبر۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم کی بیٹنگ کارکردگی میں کمی دکھائی دے رہی ہے۔ آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابراعظم ایک نمبرتنزلی کے ساتھ دوسرے سے تیسرے نمبرپرآگئے۔ بابراعظم گزشتہ5 میچزمیں بنگلہ دیش اور ویسٹ نڈیز کے خلاف صرف 34 رنز بنا سکے ہیں۔ رینکنگ میں محمد رضوان کا نمبر چوتھا ہے جبکہ بولرز میں شاداب خان نویں نمبرپرہیں۔بیٹرز میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے ، جنوبی افریقاکے ایڈن مارکرم دوسرینمبر پر ہیں، حیدر علی 88 درجے ترقی پانے کے بعد 98 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بولرز میں پہلا نمبر سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کا ہے ، شاداب خان ٹاپ ٹین میں آ گئے ہیں ، پانچ درجے ترقی کے بعد ان کا 9 واں نمبر ہے، حارث رئوف تین درجے ترقی کے بعد 19 ویں اور محمد نواز 29 درجے ترقی کے بعد 54 ویں نمبر پر آ گئے۔ادھرنئی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے ، آسٹریلیا کے مارنس لابو شین کیرئیر کی بہترین رینکنگ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ محمد رضوان کا 18 واں ، فواد عالم کا 20 واں اور عابد علی کا 22 واں نمبر ہے ، بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر برقرار ہیں، شاہین آفریدی کا تیسرا نمبر ہے ، حسن علی 10 ویں جبکہ ساجد خان 52 درجے بہتری کے ساتھ 49 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

Related Articles