اسرائیل میں ہونے والے "مس یونیورس” کے مقابلے میں دو لبنانی نڑاد حسینائیں شریک

القدس/لندن،دسمبر۔مس یونیورس کا مقابلہ آئندہ اتوار کے روز اسرائیل کے جنوبی شہر "ایلات” میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ شہر بحر احمر میں خلیجِ عقبہ پر واقع ہے۔ اس مقابلہ حسن میں ایک عرب امیدوار بھی شریک ہے جو دیگر 79 حسیناؤں سے مقابلہ کرے گی۔ یہ مراکش کی الجزائری نڑاد ملکہ حسن "کوثر بن حلیمہ” ہے۔البتہ لبنان سے تعلق رکھنے والی دو ملکہ حسن بھی مس یونیورس کے 70 ویں مقابلے میں شرکت کے لیے ایلات پہنچ چکی ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ان میں ایک میکسیکو کی 25 سالہ ملکہ حسن Hallal Deboro اور دوسری بولیویا کی 20 سالہ ملکہ حسنUequin Nahemi ہے۔ ناہیمی یواکیم کے والد کا تعلق لبنان اور والدہ کا بولیویا سے ہے جب کہ دیبورا ہلال ایک فیشن ماڈل اور ٹی وی میزبان ہے۔ اس کی والدہ کا تعلق میکسیکو سے ہے۔ دیبورا ہلال ہسپانوی اور انگریزی زبان روانی سے بولتی ہے۔ وہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویشن کی ڈگری رکھتی ہے۔ اس کے دادا 1924ء میں ہجرت کر کے میکسیکو آ گئے تھے۔ناہیمی یواکیم ہسپانوی، انگریزی اور جرمن زبان پر عبور رکھتی ہے۔ اس کے والد "کارلوس یواکیم” نے ہجرت کر کے بولیویا میں سکونت اختیار کر لی تھی۔

Related Articles