موبائیل سروسز، ہینڈ سیٹ کی شرحیں مناسب رکھنا ضروری، یوایس او فنڈ سے ملے سبسڈی:مکیش امبانی

نئی دہلی، دسمبر۔ریلائنس جیو کے سربراہ مکیش امبانی نے بدھ کو ہندوستان کی ٹیلی کام صنعت اور ڈیجیٹل معیشت کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے پانچ خیالات پیش کرتے ہوئے خدمات اور آلات کو عام لوگوں کی پہنچ میں رکھنے کی ضرورت پر زرودیا۔مسٹر امبانی نے کہا کہ اس کے لئے یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس او فنڈ) سے سبسڈی دی جانی چاہئے۔ وہ ملک کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی ایونٹ انڈیا موبائل کانگریس 2021 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ آن لائن منعقد کی گئی اس کانفرنس کے آغاز میں وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔انہوں نے یہ بات ایسے وقت میں کہی جب ریلائنس جیو سمیت مختلف خدمات فراہم کرنے والوں نے حال ہی میں اپنے پری پیڈ پلانس کی شرحوں میں 25 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں موبائل انٹرنیٹ کی شرح اس وقت دنیا میں سب سے کم ہے اور اس کا بازار کی توسیع میں بڑا تعاون ہے۔ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی اواے آئی) کے زیر اہتمام، اس کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں ٹیلی کام کے وزیر اشونی ویشنو، آدتیہ برلا گروپ کے سربراہ کمارمنگلن برلا، اور وزارت، ریگولیٹرز اور صنعت کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔مسٹر امبانی نے صنعت کے سامنے پانچ ترجیحات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 2جی کے صارفین کو 4جی اور 5جی کے نیٹ ورکس پرلانا پہلابڑاچیلنج ہے۔ انہوں نے 5جی رول آؤٹ کو ملک کی پہلی ترجیح قرار دیا۔ 5جی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مکیش امبانی نے کہا، "ہم نے 100فیصد مقامی اور جامع 5جی حل تیار کیا ہے جو مکمل طور پر کلاؤڈ نیٹیو، ڈیجیٹل مینیجڈ اور ہندوستانی ہے۔ ہماری ٹیکنالوجی کی وجہ سے، جیو نیٹ ورک کو4جی سے 5 جی میں جلد از جلد اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔مسٹر امبانی نے کہا کہ خدمات اور آلات کاسستا ہونا ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل خدمات کی صنعت کی ترقی کے لیے "بہت اہم” ہے۔ انہوں نے گورنمنٹ یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ کا استعمال، ملک میں موبائیل سبسڈی دینے کی وکالت کی۔ مکیش امبانی کا ماننا ہے کہ اگر ملک کے حاشئے پر رہنے والے لوگوں کو ملک کی ڈیجیٹل ترقی کا حصہ بننا ہے تو اسےکفایتی قیمتوں پر خدمات اور ڈیوائس مہیا کرایا جاناچاہیے۔مسٹر امبانی نے کہا کہ ہندوستان کو 2جی سے 4جی اور پھر 5جی میں مائگریشن جلد از جلد مکمل کرنا چاہئے۔ لاکھوں ہندوستانیوں کو سماجی و اقتصادی پرامڈ میں سب سے نیچے 2جی تک محدودرکھنا انہیں ڈیجیٹل انقلاب کے فوائد سے محروم کرنا ہے۔ ہم نے کووڈ میں دیکھا جب سب کچھ بند تھا، تب انٹرنیٹ اور موبائل نے ہی ہمیں زندہ رکھا۔ ٹیکنالوجی ہماری زندگیوں اور ملازمتوں کے لئے سہارابنی۔مسٹر امبانی نے ملک میں فائبر نیٹ ورک کی توسیع اور اہم آلات کوملک میں ہی تیار کئے جانے کو بھی ان بانچ ترجیحات میں رکھا ہے۔مالی بحران سے گزررہی ووڈافون آئیڈیا کے سربراہ مسٹر کمار منگلم برلا نے کہا کہ ہندوستان کو پانچ ہزارارب ڈالر کی معیشت بنانے میں ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کابڑا رول ہوگا۔ لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ "سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے صنعت کا صحت مند ہونا ضروری ہے”۔ غورطلب ہے کہ اس وقت ہندوستان کی ٹیلی کام کمپنیوں میں بیشتر بھاری قرض کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہیں۔انڈیا موبائل کانگریس 2021، 10 دسمبر تک چلے گا۔ موبائل کانگریس میں ٹیلی کام کے وزیر سمیت ٹیلی کام سیکٹر کی کئی نامور شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

Related Articles