دنیا کی تیز ترین ویکسی نیشن مہم، برطانیہ پہلے نمبر پر

لندن،دسمبر۔کورونا کے خلاف دنیا کی تیز ترین ویکسی نیشن مہم میں برطانیہ سبقت لے گیا۔خبروںکے مطابق اس وقت تک دنیا کی تقریبا آدھی آبادی کو ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔تاہم جہاں ایک طرف امیر ممالک اپنے شہریوں کو ویکسین کی تیسری خوراک لگارہے ہیں وہیں غریب ممالک ابھی تک پہلی خوراک کا انتظار کررہے ہیں۔خبروںکے مطابق سرکاری اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت دنیا کی کم سے کم 44فیصد آبادی یعنی 4 ارب 30کروڑ افراد کی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے۔ مجموعی طور پر دنیا بھر میں 8 ارب 10 کروڑ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔ویکسینیشن مہم میں یہ واضح عدم مساوات کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے سامنے آنے کے ساتھ زیادہ شدت سے سامنے آئی ہے، جیسا کہ سائیڈ افیکٹس اور لازمی ویکسین کی مخالفت پر تنازعات ہیں۔

Related Articles