ہندوستان-روس ٹو پلس ٹو میٹنگ شروع

نئی دہلی، دسمبر۔ہندوستان اور روس کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ٹو پلس ٹو میٹنگ آج یہاں شروع ہوئی۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج یہاں سشما سوراج بھون میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کا استقبال کیا۔ اپنے ابتدائی کلمات میں وزیر دفاع مسٹر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اور روس کے درمیان دفاعی تعلقات نے حالیہ دنوں میں بے مثال ترقی کی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ روس اس مشکل وقت میں ہندوستان کا کلیدی شراکت دار بنارہے گا۔ روسی وزیر دفاع نے بھی کہا کہ حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بہت اہم ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ روس اور ہندوستان علاقائی سلامتی کی توسیع میں تعاون کریں گے۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ ہندوستان اور روس کے درمیان ہونے والی یہ میٹنگ کثیرالجہتی کے عروج اور دوبارہ توازن کے ایشوز کے تدارک پر بات کرے گی۔ ہم انتہائی توجہ پر مبنی مرکوز گلوبلائزیشن کے نتائج پر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ ہم بہت سے نئے چیلنجز پر کام کریں گے جن میں دہشت گردی کے پرانے چیلنجزاور پرتشدد انتہا پسندی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کا وسطی ایشیا سمیت پورے خطے پر بہت زیادہ اثر پڑ رہا ہے۔ میری ٹائم سیکورٹی ہماری مشترکہ تشویش ہے۔ دونوں ممالک آسیان پر مبنی اور آسیان سے چلنے والے پلیٹ فارمز کو یکساں اہمیت دینے کے حق میں ہیں۔اس سے قبل دونوں وزرائے دفاع اور دونوں وزرائے خارجہ کی الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ وزرائے دفاع کی میٹنگ میں ہندوستان اور روس نے ’انڈو رشین رائفلز پرائیویٹ لمیٹیڈ‘d سے چھ لاکھ ایک ہزار 427 اے کے-203 رائفلیں خریدنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔ یہ رائفلیں 2021 سے 2031 کے درمیان فراہم کی جائیں گی۔

Related Articles