بی ایس ایف کو دنیا کی اعلیٰ ترین جدید ٹیکنالوجی سے کیا جائے گا لیس : شاہ

جیسلمیر، دسمبر۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا امن اور جنگ کے وقت وقف ہوکر کام کرنے کو بڑا تعاون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فورس کو دنیا کی اعلیٰ ترین جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزید مضبوط کیا جائے گا۔ مسٹڑ شاہ آج یہاں پونم اسٹیڈیم میں بی ایس ایف کے 57ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کو دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی اور ڈرون حملوں سے نمٹنے کے لیے دیسی ڈرون ریزسٹرٹیکنالوجی تیار کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی سرحد پر تجاوزات کی کوشش کی گئی، ہم نے فوراً جوابی کارروائی کی۔ ہمارے جوانوں اور سرحد کو کوئی سرسری طور پر نہیں لے سکتا۔ جب اڑی اور پلوامہ میں حملے ہوئے تھے۔، تب ایک مضبوط فیصلہ لیتے ہوئے ایئر اسٹرائک کا فیصلہ لیا۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی تیار کی جا رہی ہے۔ اس پر کام جاری ہے اور دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی بی ایس ایف کو دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف امن ہو یا جنگ کے لیےہمیشہ وقف رہی ہے اور عالمی وبا کورونا کے دور میں اس نے اپنا تعاون دیا۔ اسی طرح فورس نے ماحولیاتی تحفظ سمیت دیگر کئی عظیم کام کیے ہیں۔ انہوں نے جوانوں کو بہت بہت مبارکباد دیتے ہوئے ان کا حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مالا پروجیکٹ کے ذریعے ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور وزیر اعظم سرحدوں کے محافظوں کے تئیں ہمیشہ حساس رہے ہیں اور مرکزی حکومت نے مسلح افواج کے اہل خانہ کو مکمل صحت کور فراہم کیا ہے، جس کے تحت کارڈ کے ذریعے ان کی خاندان کے افراد آسانی سے اس کا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہفتہ کو بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت تعمیر سڑک سے فورس کی آخری پوسٹ پرآئے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ کتنا بڑا فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج فورس کا 57 واں یوم تاسیس منانے اور پہلی بار سرحدی ضلع میں یوم تاسیس منانے کا مودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ اس روایت کو ہمیشہ جاری رہنا چاہیے۔ سرحدی حفاظت کے لیے جوانوں کو اپنا ہدف مقرر کرنا چاہیے۔مسٹر شاہ نے کہا کہ ہزاروں جوانوں نے مختلف مقامات پر قربانیاں دی ہیں۔ بی ایس ایف اس میں سب سے آگے ہے۔ انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورس کی ایک قابل فخر تاریخ ہے۔ آج ہمارے پاس بی ایس ایف دنیا کی سب سے بڑی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے۔ چاہے وہ راجستھان ہو یا گجرات۔ خواہ وہ دریا ہوں یا صحرا۔ فوج اور بارڈر سیکورٹی فورس نے لونگے والا میں ٹینکوں کی ایک پوری بٹالین کو بھگا دیا تھا، جو آج بھی تربیتی مراکز میں سکھایا جاتا ہے۔قبل ازیں مسٹر شاہ نے گاڑی میں پریڈ کا معائنہ کیا اور پریڈ کی سلامی لی۔ اس موقع پر بی ایس ایف نے ڈاگ شو، ویپن ہیلنڈنگ کا مظاہرہ، پیرا ایڈونچر کا مظاہرہ اور سیما بھوانی (خواتین) اور ایک بہادر ٹیم نے موٹر سائیکل کا مظاہرہ کیا۔

Related Articles