پوری دنیا دیکھے گی کہ مودی نے کیسے مشرقی یوپی کے خواب کو شرمندہ تعبیر :یوگی

گورکھپور:دسمبر۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سات دسمبر کو پوری دنیا دیکھے گی کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مشرقی یوپی کے اس خواب کو کیسے شرمندہ تعبیر کیا جس کی امید یہاں کے لوگ چار دہائیوں سے لگائے بیٹھے تھے۔یوگی نے گورکھپور کارخانہ، ایمس اور آر ایم آر سی کے 9لیبس کے افتتاح تقریب سے قبل اتوار کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ جو کام اپوزیشن کے لئے ناممکن تھا اسے مودی نے ممکن کردیا کھا ہے۔ جسے وہ لوگ ناممکن کہتے تھے وہ سب آج ممکن ہے۔ وزیر اعظم سات دسمبر کو مشرقی یوپی کے لئے خواب بن چکے تین بڑے پروجکٹوں کا افتتاح کرنے جارہے ہیں۔ اس خواب کے شرمندہ تعبیر ہوتا ہوا5کروڑ عوام دیکھ رہے ہیں۔ جسے گذشتہ حکومتوں نے اپنی ناکامیوں کی وجہ سے ناکار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 90کی دہائی میں یہ کارخانہ بند ہوگیا تھا۔ 26سالوں تک صرف تیقن دیا گیا اور اس کی وجہ سے کسان متاثر ہوتے تھے اور گورکھپور کے ساتھ مشرقی یوپی کی ترقی پر اثر پڑا۔ اب یہ خواب پورا ہوچکا ہے۔ سال 2016 میں مودی جی نے اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا سات دسمبر کو ہندوستان فرٹیلائزرز اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ فیکٹری ملک کو ممنون ہوگی۔12لاکھ ٹن یوریا کا یہاں سے پروڈکشن ہوگا۔

 

Related Articles