میسی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

دسمبر۔دنیائے فٹبال کے معروف اسٹرائیکرلیونل میسی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا اور وہ ساتویں بار سال کے بہترین کھلاڑی بن گئے۔بارسلونا کے سابق اور پی ایس جی کے موجودہ فارورڈ میسی نے ریکارڈ ساتویں مرتبہ ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیتا۔34 سالہ میسی نے ارجنٹائن کو کوپا امریکا جتوانے میں اہم کردار ادا کیا جو ان کا ملک کیلئے پہلا انٹرنیشنل اعزاز بھی تھا جبکہ میسی نے سال 2021 میں 40 گول کیے۔اس موقع پر میسی کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے سوچا تھا کہ یہ آخری بار ہے اور لوگ بھی پوچھنے لگے تھے کہ میں کب ریٹائر ہو رہاہوں؟ لیکن اب یہاں ایوارڈ کیلئے موجود ہوں اور بہت خوش ہوں۔پولینڈ کے رابرٹ لیوینڈوسکی دوسرے، اٹلی کے مڈفیلڈر جورجینہو تیسرے اور فرانس کے کریم بینزیما چوتھے نمبر پر رہے۔

Related Articles