سلمان خان کا وہ گانا جسے 6 سال تک فلموں میں جگہ نہ ملی

ممبئی ،دسمبر۔ بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے ویسے تو کئی سپر ہِٹ گانیفلم انڈسٹری کو دیے ،لیکن ان کی فلم کا ایک مشہور گانا 6 سال تک میوزک پروڈیوسرز کو متاثر کرنے میں ناکام رہا جس کا انکشاف خود سلو میاں نے کیا۔ سلمان خان نے انکشاف کیا کہ ان کی فلم ‘پیار کیا تو ڈرنا کیا’ کا مشہور زمانہ گانا’او او جانے جانا ڈھونڈے تجھے دیوانا’ کو میوزک پروڈیوسرز نے 6 سال تک کسی فلم میں شامل نہیں کیا۔اداکار نے بتایا کے میرے پاس یہ گانا تقریباً 6 سال سے سی ڈی(CD) میں تھا جبکہ اس وقت بہت سی بڑی میوزک کمپنیوں نے اسے کسی فلم میں شامل کرنے سے انکار کیا۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ گانا اتنا پسند تھا کہ میں نے اسے اپنی آنے والی فلم ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ فلم پیار کیا تو ڈرنا کیا 1998 میں سہیل خان نے ڈائریکٹ کی تھی جب کہ اس کا گانا او او جانے جانا گلوکار کمال خان نے گایا تھا۔

 

Related Articles