امت شاہ نے بی ایس ایف کے 57ویں یوم تاسیس پر نیک خواہشات پیش کیں

نئی دہلی، دسمبر۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے 57 ویں یوم تاسیس پر بی ایس ایف کے بہادر جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو نیک خواہشات پیش کیں۔مسٹر شاہ نے ٹویٹ کیا ’’بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) بہادری، ہمت اور خود کو وقف کرنے کی بہترین مثال ہے۔ آج، بی ایس ایف کے 57ویں یوم تاسیس پر، میں ملک کے پہلی دفاعی صف کے تمام بہادر محافظوں اور ان کے اہل خانہ کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ مشکل حالات میں بھی مادر وطن کی حفاظت کے لیے آپ کی بہادری اور قربانی پر پورے ملک کو فخر ہے۔

Related Articles