شیوراج نے اندور کو ملک کا صاف ترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی

بھوپال، نومبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اندور کو صفائی کے معاملے میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ایک ٹویٹ کے ذریعے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر چوہان نے لکھا، ’ارے واہ بھیا، اپنا اندور پھر چھا گیا‘اندور حیرت انگیز، غضب ہے۔ اندور کے لوگوں کو مبارک ، اندور کے لوگوں کو میرا سلام، جنہوں نے اندور کو مسلسل پانچویں بار صفائی میں سرفہرست رکھا۔‘جناب چوہان نے کہا کہ لگاتار پانچویں بار ہمارا اندور صفائی میں ملک میں پہلے نمبر پر آیا ہے۔ میں اندور کے لوگوں، عوامی نمائندوں، سماجی کارکنوں، رضاکارانہ تنظیموں، سوچھ گرہیوں اور صفائی کے کارکنوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وہ یہ شان اندور لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش نے صفائی سروے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم اور خواب کو پورا کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کو اس سال 35 ایوارڈ ملے ہیں۔ مرکزی پروگرام میں آج مدھیہ پردیش کو 21 ایوارڈ دیئے گئے ہیں۔جناب چوہان نے کلیکٹر منیش سنگھ کے بیان کو آج کئی ٹویٹس میں ٹیگ کیا ہے۔ کلکٹر نے کہا ہے کہ اندور کے عوامی نمائندوں کے تعاون، میونسپل کارپوریشن کی پوری ٹیم کی محنت اور شہریوں کے نظم و ضبط کے پیش نظر پورے شہر کو یقین ہے کہ ملک میں پانچویں بار اندور پھر سے سب سے صاف ستھرا شہر ہونے کا اعزاز حاصل کرے گا۔

Related Articles