ووٹروں کو بیدار کرنے کےلئے موبائل گاڑی روانہ

دہرادون، نومبر۔ اتراکھنڈ کی چیف الیکٹورل آفیسر سوجنیا نے پیر کو سکریٹریٹ میں ووٹروں کو بیدار کرنے کےلئے موبائل گاڑیوں (ووٹر ایئرنیس وین) کو روانہ کیا۔محترمہ سوجنیا نے بتایا کہ اس مہم کا بنیادی مقصد نوجوانوں اور خواتین ووٹروں کو ووٹر لسٹ کے رجسٹریشن کےلئے بھیجنا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی کے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر 1 جنوری 2022 کی کوالیفائنگ تاریخ کی بنیاد پر خصوصی مختصر نظرثانی پروگرام کی وسیع تشہیر کے لیے گڑھوال اور کماؤن بلاک کے لیے ایک ایک ووٹر بیداری وین کو دہرادون سے روانہ کیا گیا۔ انہوں نے میڈیا کو بیداری رتھ کے روٹ کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا۔محترمہ سوجنیا نے بتایا کہ گڑھوال ڈویژن میں 15 نومبر کو دہرادون، وکاس نگر اور چکراتہ، 16 نومبر کو تیونی ، پرولا اور برکوٹ، 17 نومبر کو اترکاشی، ٹہری اور گھنسالی، 18 نومبر کو تلواڑہ، اگستیامونی اور اکھیمٹھ، 19 نومبر کو رودرا پریاگ ،گوچر اور کرن پریاگ،20 نومبر کو سری نگر، پوڑی اور ستپولی، 21 نومبر کو لینس ڈاؤن، کوٹ دوار اور ہریدوار، 22 نومبر کو بہادر آباد، لکسر اور رڑکی میں وین کے ذریعہ بیداری پروگرام کیا جائے گا۔چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ 15 نومبر کو کماؤن ڈویژن میں جس پور، 16 نومبر کو کاشی پور، باج پور، گدر پور، اور رودر پور، 17 نومبر کو کیچھا، ستار گنج، نانک متا ، کھٹیما اور بنبسا، 18 نومبر کو ٹنک پور، چمپاوت اور لوہاگھاٹ، 19 نومبرکو پتھورا گڑھ، ڈی ڈی ہاٹ اور تھل میں، 20 نومبر کو چوکولی، باگیشور، کاسانی اور سومیشور، 21 نومبر کو دوارہاٹ، رانی کھیت اور الموڑہ میں، 22 نومبر کو مکتیشور، نینیتال اور ہلدوانی میں بیداری کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ وین کے ساتھ نکڑ ناٹک ٹیم، سویپ میٹریل اور پبلک ایڈریس سسٹم موجود ہوگا۔ نکڑ ناٹک ٹیم کے ساتھ مل کر اضلاع کی سویپ ٹیم کی طرف سے علاقے کے نوجوانوں اور خواتین ووٹرز پر مبنی ووٹر آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔محترمہ سوجنیا نے بتایا کہ پہلا بیداری نکڑ ناٹک ،فنکاروں نے سکریٹریٹ کے احاطے میں پیش کیا تھا۔اس موقع پر جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر پرتاپ شاہ، ڈپٹی چیف الیکٹورل آفیسر جتیندر، اسسٹنٹ چیف الیکٹورل آفیسر مستو داس، سویپ نوڈل محمد اسلم، سویپ کوآرڈینیٹر سجاتا موجود تھے۔

 

Related Articles